جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

سری لنکا کی پی سی بی سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

سری لنکن میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ کینسل کردی ہے۔

Srilanka کرکٹ کے خط کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں، میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت مکمل ہو چکی، ٹکٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

پی سی بی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے، متعدد چیلنجز، حساس حالات، سیکیورٹی واقعات کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق اس تناظر میں Srilanka کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، سری لنکا نے تمام میچز میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان کے بائیکاٹ فیصلے کے باوجود بھارتی ٹیم کولمبو کیوں جانا چاہتی ہے؟ اہم خبر

ذرائع کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈز کی جانب سے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں