اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی قیادت داسن شناکا کریں گے۔

اسکواڈ میں پتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشال مینڈس اور کوشال پریرا شامل ہیں۔

دھننجیا ڈی سلوا کی سری لنکن ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، چرتھ اسالنکا، کمنڈو مینڈس، ونندو ہسارنگا، ویلالاگے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مہیش ٹھیک شانا، دشمانتھا چمیرا، ایشان ملنگا، نوان تھوشارا، متھیشا پتھیرانا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کل سے دمبولا میں شروع ہوگی۔

پاکستانی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی گزشتہ رات سری لنکا پہنچے تھے، گرین شرٹس آج ساڑھے سات بجے ٹریننگ کریں گے، سیریز کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 27 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 11 جیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں