سری لنکا کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، مکی آرتھر Srilanka Team
The news is by your side.

Advertisement

سری لنکن ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، مکی آرتھر

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارت کے خلاف شکست کے بعد کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہوں زبردستی نہیں کرسکتا، عمر اکمل کو اگلا چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلنا ہے تو فٹنس بہتر بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوسکے، اس معاملے پر انضمام الحق اور میں ایک  صفحے پر ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: بھارت سے شکست : بزرگ خاتون پاکستانی ٹیم پربرس پڑیں

ہیڈ کوچ نے سری لنکا کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے میچ میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اور ہم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے، حسن علی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ نوجوان کرکٹر کا کھیل وقت کے ساتھ اچھا ہوتا جارہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری سے خوش ہوں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کا پول بی مشکل مرحلہ بن گیا ہے کیونکہ ٹیبل اسکور پر چاروں ٹیمیں کے دو، دو پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میچ جیتنا لازم ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں