The news is by your side.

Advertisement

روشنیوں‌ کے شہر کراچی میں‌ سری لنکن ٹیم کا پرتپاک استقبال

کراچی: سری لنکا کی ٹیم دورہ پاکستان پہنچ گئی، مہمانوں کی آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق دس سال بعد کراچی میں ون ڈے (ایک روزہ) کرکٹ تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے کیونکہ 2009 کے بعد پہلی بار ون ڈے میچ کھیلنے سری لنکن ٹیم قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی پہنچی۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان لہیرو تھرمانے نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیم کو سخت سیکیورٹی مین ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہوٹل پہنچے تو وہاں اُن کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے پاکستانی کھانوں کے ساتھ خصوصی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں کل آرام کے بعد پرسوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں