دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسڑیلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستان وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، سری لنکن بلے باز چاریت اسلانکا میچ کے ہیرو قرار پائے تھے جنہوں نے پانچ بلند وبالا چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
کینگروز نے اپنے پہلے میچ میں پروٹیز کا شکار کیا تھا۔
ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔