The news is by your side.

Advertisement

گال: بھارت اور سری لنکا کل سے پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

گال : بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں کھیلا جائے گا، بھارتی اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بھارتی کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے، سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو پہلا جھٹکا لگ گیا، ان فارم اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔

مرلی وجے کی عدم موجودگی میں شیکھر دھون اور لوکیش راہول اوپننگ کرسکتے ہیں، بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے، دونوں ٹیمیں دوہزار دس کے بعد طویل فارمیٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

دوہزار دس میں آخری بار بھارت نے تین ٹیسٹ کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں