پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 147 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پتھم نسانکا 58 گیندوں پر 98 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کوسل مینڈس نے 25 رنز بنائے، کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ بریڈ ایونس نے حاصل کی۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان سکندر رضا اور ریان برل 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، برائن بینیٹ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا اور مہیش تھکشانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، دسن شناکا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں