تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے 122 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی، آخری بال پر جیت کے لیے دو رنز درکار تھے تاہم اس موقع پر ندا ڈار دلہاری اور وکٹ کپیر سنجیونی کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوکر رن آؤٹ ہوگئیں یوں پاکستانی ٹیم کی کشتی کنارے کے قریب آکر ڈوب گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، ندا ڈار نے 26 اور اوپنر منیبہ علی نے 18 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے انوکا رانا ویرا نے دو جب کہ سگندیکا کماری اور کویشا دلہاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی انوکا رانا ویرا کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، ہرشیتا سمارا 35 اور انوشکا سنجیونی 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔