تازہ ترین

زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا کی ضمانت منظور

سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت منظور ہو گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کی ضمانت سڈنی کی مقامی عدالت نے منظور کی ہے وہ آج رہا ہو جائیں گے۔

میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا 11 روزہ ویمانڈ پر رہے۔ ان پر ریپ کا الزام ہے، ان پر 4 مرتبہ ریپ کرنے کا الزام ہے ۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کو سخت شرائط پر ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کو سوشل میڈیا کی رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ گوناتلاکا جو انجری کے باعث ورلڈ کپ میچز سے باہر ہوگئے تھے ان پر آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہیں سڈنی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 میچز کی پابندی لگائی تھی۔

Comments

- Advertisement -