تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

”معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا“

کولمبو: سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا، عوام صبر کریں، راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا، ہمیں ایک سال کے لیے مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ بھی ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے، عالمی برادری ہماری مدد کرے، ہم ایشیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانیل وکرم سنگھ چھٹی بار سری لنکا کے وزیراعظم مقرر

خیال رہے کہ دو روز قبل سنگین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا میں استحکام لانے کیلئے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے پارلیمنٹ میں ایک نشست رکھنے والے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1993 میں پہلی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔ لیکن اس وقت وہ 225 رکنی پارلیمان میں وہ اپنی جماعت کے واحد نمائندے ہیں۔

Comments

- Advertisement -