تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ برقرار

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں دو روز گزر جانے کے باوجود مسلح حملہ آوروں پر قابو نہ پایا جاسکا، مسلح افراد کی فائرنگ سے چار بھارتی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پام پور میں مسلح افراد نے ہفتے کو بھارتی ریزو پولیس کے قافلے پر حملہ کیا تھا اور پھر قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو سے چار ہے، انہوں نے عمارت میں موجود سو سے زائد ملازمین کو عمارت نے نکلنے کی اجازت دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور کریکر پھینکا جس کے بعد وہ قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہوگئے جبکہ قابض بھارتی فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو مقامی آبادی کی حمایت حاصل ہے جو بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مظاہرین نے بھارتی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

Comments

- Advertisement -