جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (24 جنوری 2026): بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن تھریلر فلم ’کنگ‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا جبکہ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی اور بے صبری سے انتظار کی جانے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں طوفان مچانے کیلیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان 2‘ کا باضابطہ اعلان

ریلیز کی تاریخ کا اعلان شاہ رخ خان اور ہدایت کار سدھارتھ آنند نے فلم کے ایک سنسنی خیز ٹیزر کے ذریعے کیا۔ ٹیزر میں دکھائے گئے مناظر نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور ’کنگ‘ کو سال کی سب سے بڑی کرسمس ریلیز کے طور پر پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ خان نے ٹیزر کی ویڈیو شیئر کی جو فلم کی پُرتشدد اور سنسنی خیز دنیا کی ایک جھلک دکھاتی ہے۔

ویڈیو میں بالی وڈ سُپر اسٹار کو ایک خطرناک اور خون آلود روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، مناظر اور اسٹائلش فریم اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ ایک بھرپور ایکشن فلم ہوگی۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’کنگ 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں دھاڑنے کیلیے تیار ہے‘۔

مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے کیونکہ یہ تاریخ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ کو اداکار کی اہلیہ گوری خان، سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں سُپر اسٹار کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان اپنی پہلی تھیٹریکل فلم کا آغاز کر رہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ انیل کپور، جیکی شروف، ارشد وارثی اور رانی مکھرجی جیسے بڑے ستارے بھی اس کا حصہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں