تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میں تو ریستوران کھولنے کا سوچ رہا تھا: ’پٹھان‘ کی کامیابی پر شاہ رخ خان خوش

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپن نئی فلم پٹھان کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلمیں ناکام ہونے کے بعد میں تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچ رہا تھا اور سوچ رہا تھا ریستوران کھول لوں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شائقین کے ممنون دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کاروبار نے زوال کی شکار بالی ووڈ انڈسٹری کو نئی امید بخشی ہے جس پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

فلم پٹھان نے انڈیا میں ریلیز کے دوسرے روز ہی 271 کروڑ روپے کما لیے تھے جسے کسی بھی ہندی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دیا گیا ہے جبکہ پانچ دنوں کے اندر بھارت سمیت پوری دنیا میں 542 کروڑ انڈین روپے کما کر پٹھان نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یہ فلم ایسے وقت میں ریلیز ہوئی ہے جب کرونا وائرس کے بعد سے ہندی فلموں کو بری طرح ناکام ہوتا ہوا دیکھا جا رہا تھا، فلم پٹھان کا اس لیے بھی شدت سے انتظار تھا کیونکہ 4 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آ رہے تھے۔

کنگ خان کے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فینز موجود ہیں جبکہ فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کا شمار بھی پسندیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں فلم کے حوالے سے مذہبی تنازعات بھی کھڑے کیے جارہے تھے۔

شاہ رخ خان نے ہر قسم کے متنازع بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حقیقت یہ بھی ہے کہ کچھ ایسی چیزیں ہو سکتی تھیں جو اس خوشگوار نمائش کی راہ میں رکاوٹ بن جاتیں۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے ہمیں بہت پیار مل رہا ہے اور ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔

دوسری جانب فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر جشن کا سا سماں ہے جہاں فینز کو سینما گھروں کی سکرینز کے آگے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک فلم تھیٹر کے مالک اکشے راتھی نے بتایا کہ پٹھان فلم کی کامیابی کا نہ ختم ہونے والا جشن بتا رہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کہاں جا رہی ہے، ہم واپس اس دور میں جا رہے ہیں جہاں تھیٹر میں فلموں کا جشن منایا جاتا تھا۔

گزشتہ سال جنوبی انڈیا کی فلمیں جیسے آر آر آر باکس آفس پر چھائی رہی تھیں، آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکرز تک رسائی بھی حاصل کی۔

سوموار کے روز پٹھان کی ٹیم یعنی شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے میڈیا سے براہ راست بات چیت کا سیشن رکھا جس میں شاہ رخ خان بھرپور فارم میں نظر آئے۔

کنگ خان کہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کرونا وائرس کے دنوں میں ہوئی تھی، تمام لوگوں نے فلم کے لیے بہت رحمدلی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ناظرین کے شکر گزار ہیں۔ سینما گھروں کو نئی زندگی دینے پر ہم اپنی ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی پچھلی فلموں کی باکس آفس پر ناقص کارکردگی کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔ میں نے کھانے پکانے کے طریقے سیکھنے شروع کیے اور سوچا کے میں ریڈ چلیز ایٹری کے نام سے ایک ریستوران کھولوں گا۔

دپیکا پڈوکون نے فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم نے کوئی ریکارڈ توڑنے کی غرض سے فلم نہیں بنائی تھی بلکہ پیار اور اچھی نیت سے بنایا تھا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ یہ وہ چیز ہے جو مجھے شاہ رخ نے اپنی پہلی فلم (اوم شانتی اوم) کے وقت بتائی تھی۔

Comments

- Advertisement -