جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس انڈیا پر اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو سینما گھروں میں ریکارڈ توڑ کمائی کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا جہاں وہ دو ہفتوں کے دوران سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم بن گئی۔

نیٹ فلکس انڈیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وکرم راٹھور (شاہ رخ خان) نے ہمارے دِلوں اور ریکارڈز پر قبضہ کر لیا ہے۔‘

- Advertisement -

آن لائن پلیٹ فارم نے لکھا کہ ’جوان‘ نیٹ فلکس انڈیا پر اپنی ریلیز کے صرف دو ہفتوں بعد ہی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم کو رواں سال 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا تھا۔ فلم نے صرف پہلے دن دنیا بھر میں 129.6 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ اب تک 1148.32 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں