ایس ایس جی سی کے غیر ملکی کوچ کے ساتھ تربیت کی خصوصی تصاویر -
The news is by your side.

Advertisement

ایس ایس جی سی کے غیر ملکی کوچ کے ساتھ تربیت کی خصوصی تصاویر

تصاویر وتفصیلات: علی حسن

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیو ں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے غیر ملکی ٹرینر کی خدمات حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی فٹنس کوچ رچرڈ اسٹونئیر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ایس ایس جی سی کرکٹ کلب کے اس فیصلے سے نا صرف کھلاڑیو ں کو عالمی معیار کی فٹنس کی تربیت میسر آئے گی وہیں انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا موقعہ بھی ملے گا۔

COACH 3

واضح رہے کہ ملکی سطح پر ہونے والی کرکٹ میں ایس ایس جی سی ایک واضح مقام رکھتی ہے اور قومی ٹیم سے تعلق رکھنے والے کئی مایہ ناز کھلاڑی اپنے انٹرنیشنل کیرئر کے ساتھ یہاں بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

رچرڈ نہ صرف ایک فٹنس کنسلٹنٹ ہیں بلکہ وٹمور کی ٹیم کے لیے بلے باز کی حیثیت سے کرکٹ بھی کھیلتے بھی ہیں۔

COACH 4

ایس ایس جی سی کی کرکٹ ٹیم کے کوچ عتیق الزماں نے 2015 کے ٹیل بوٹ کپ کے فائنل میں رچرڈ سے رابطہ کرکے انہیں فٹنس کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔


غیر ملکی کوچ کے ساتھ فٹنس ٹریننگ کی تصاویر


COACH 2
COACH 5

COACH 7

COACH

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں