جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

سوئی سدرن گیس نے کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

سوئی سدرن گیس کی جانب سے 20 انچ قطر, 12.5 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو اتوار کے روز سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 04 اگست  اتوار صبح 08: بجے سے رات 08 بجے تک 12 گھنٹوں کے لیے کچھ علاقوں میں گیس بند رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

12 گھنٹے کی عارضی بندش سے کورنگی سیکٹر 21, 28, 29,-G-36 ,B-36 اور 37-A ہاشم گوٹھ، مانسہرا کالونی، اللّٰہ باد گوٹھ اور ان کے اطراف کے علاقوں میں صنعتی اور گھریلو میں گیس کی فراہمی بند ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم کی کوشش رہے گی کہ جلد از جلد گیس کی فراہمی کو بحال کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں