ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مارچ 2026): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صارفین کو چاند رات کو گیس ملے گی جبکہ عید کے تینوں دن صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔

شیڈول کے مطابق عید کے تینوں دن رات 12 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس فراہمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چاند رات سے عید کے پہلے دن رات 12 بجے تک مسلسل گیس میسر ہوگی جبکہ عید دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12:00 بجے تک ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں