جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

رمضان کیلیے ایس ایس جی سی کا گیس شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 فروری 2026): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے ماہ رمضان کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی ماہ رمضان کے دوران اپنے صارفین کو سحر اور افطار کے پکوانوں کی تیاری کیلیے گیس اور بہترین پریشر کی یقین دہانی کرواتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اپنے صارفین کو سحر و افطار میں پکوانوں کی تیاری کیلیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے پُرعزم ہیں، اس سلسلے میں گیس کی فراہمی کے اوقات کار یہ ہیں:

صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے اگلی شب 10:30 بجے تک

ایس ایس جی سی کے مطابق یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی دس فیصد تک کمی کی وجہ سے کمپنی کے سسٹم میں گیس کی رسد میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، رمضان میں صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے سوئی سدرن کو اضافی گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے اور جہاں ضرورت ہوگی اسے وہاں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کیلیے سوئی نادرن کا گیس شیڈول

مزید کہا گیا کہ گیس فراہمی کے اوقات کے دوران اگر صارفین کو تکنیکی وجوہات کے باعث گیس کی فراہمی یا کم پریشر کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ہماری چوبیس گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن ۱۱۹۹ یا سوئی سدرن کی موبائل ایپ یا اپنے قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کے ذریعے اپنی شکایات درج کرائیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری میں بیک وقت لاکھوں چولہوں میں ایک ساتھ گیس کا استعمال ہوتا ہے اس لیے اس تناظر میں سوئی سدرن اپنے صارفین سے امید رکھتی ہے کہ وہ گیس کا ذمہ دارانہ استعمال کریں گے اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہیں چھوڑیں گے تاکہ ہر صارف کو اس کی ضرورت کے حساب سے گیس میسسر آسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں