حیدرآباد (8 جون 2026): ایس ایس پی آفس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے 14 خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور کر لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی آفس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت سیکنڈ سول جج کی عدالت میں ہوئی۔ محمد عامر راجپوت نے سماعت کی۔
عدالت نے گرفتار جونیئر کلرک ماریہ ساریو سمیت 14 خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام گرفتار خواجہ سراؤں کی جیل سے رہائی کا حکم جاری کیا۔
مقدمے میں نامزد ملزمان میں سابق جونیئر کلرک ماریہ ساریو، پنکی، علیزہ، زوہیب و دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ہر ملزم کو دس، دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ جونیئر کلرک خواجہ سرا کو انتظامی عہدے پر تعینات کرانے کے لیے خواجہ سراؤں نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج کیا تھا اور ان پر دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


