جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پشاورآپریشن کی کمانڈ پرفخر ہے‘ ایس ایس پی سجادخان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز سجادخان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پرکیوآرایف، آرآرایف کوالرٹ جاری کیا اوراسکواڈ کےساتھ آپریشن کے لیے روانہ ہوگیا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جذبات میں تھا، اے پی ایس اور باچاخان یونیورسٹی کے واقعات تازہ ہیں۔


پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملےکا مقدمہ درج


سجاد خان کا کہنا تھا کہ وردی پہنتا توتاخیرہوجاتی، دہشت گردوں کوسنبھلنےکا موقع نہیں دینا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد تھا جانی نقصان کم سے کم ہواوردہشت گردوں کوجلد انجام تک پہنچا دوں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہادت کی خواہش ہے لیکن پہلے دہشت گردوں کوبڑا نقصان پہنچاناچاہتا ہوں۔

ایس ایس پی سجاد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے، گولی سے نہیں ڈرتا،دہشت گردوں پرجھپٹنا فورس نے سکھا دیا۔


پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ


یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں