تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہیلمٹ نہ پہننے پر پولیس نے نوجوان کے ماتھے میں چابی گھونپ دی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اتراکھنڈ: بھارت میں پولیس کا عوام پر بدترین تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا گیا، پولیس اہلکار نے بےدردی سے نوجوان کے ماتھے میں موٹرسائیکل کی چابی گھونپ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی سفاکی کا یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ہیلمٹ نہ پہننے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ نوجوان دوستوں کے ہمراہ پیٹرول بھروانے جارہا تھا کہ راستے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے اسے روکا اور ہیلمٹ نہ پہننے کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی۔

https://twitter.com/Mdanishadv/status/1288062125500293122?s=20

پولیس اہلکاروں اور نوجوانوں میں تکرار جاری تھی اسی کہ اثنا میں ایک پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل کی چابی نکال کر نوجوان کے ماتھے میں گھونپ دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے ماتھے میں چابی گھسی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے، چابی کے وار سے آنکھ ضائع ہونے سے بال بال بچ گئی۔

ویڈیو سامنے آنے پر پولیس چیف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایات کردی۔

Comments

- Advertisement -