تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: کرونا فنڈز کے لیے قومی مجسمہ فروخت کرنے کا اشتہار

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں نامعلوم افراد نے کرونا وائرس فنڈ جمع کرنے کے لیے اتحاد کی علامت والے مجسمے کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں حکومت کی جانب سے طبی عملے اور عوام کے لیے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی کوئی ریلیف فراہم کیا گیا۔

سیاسی و مذہبی جماعتوں نے گجرات حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ عوام اور کرونا کے خلاف پہلی صف میں لڑنے والے طبی عملے کو درپیش مشکلات کا حل نکالے مگر حکومت نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اسی دوران نامعلوم لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ اپنا اور انہوں نے انٹرنیٹ پر ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا جس کی قیمت 300کروڑ رکھی گئی ہے۔

انٹرنیٹ پر اشتہار دینے والے نامعلوم شخص نے لکھا کہ ’مجسمے کو فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم سے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری اسپتالوں کے لیے ساز و سامان خریدا جائے گا‘۔

دوسری جانب اسٹیچو آف یونیٹی کے ترجمان نے اس اقدام کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا ہے، یہ بات انتہائی خوفناک ہے کہ آن لائن ویب سائٹ کسی بھی اشتہار کو شائع کرنے سے پہلے تصدیق نہیں کرتی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مجسمہ فروخت کرنے کی خبر اخبار میں شائع ہوئی جس نے آن لائن خرید وفروخت کی ویب سائٹ کا حوالہ دیا، ہم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی حکومت کی درخواست پر او ایل ایکس انتظامیہ نے مذکورہ اشتہار اپنی ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں نصب ہونے والے مجسمے کا شمار دنیا کے بڑے اسٹیچوز میں ہوتا ہے، اس کا افتتاح دو سال قبل اکتوبر میں نریندر مودی نے کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر اسٹیچو آف یونیٹی کو 17 مارچ سے عوام کے لیے بند کیا ہوا ہے۔ یہاں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں سیاح آتے تھے۔

Comments

- Advertisement -