The news is by your side.

Advertisement

شاندار کارکردگی: ویسٹ وومن کپتان نے بھارتی ہم منصب سے اہم اعزاز چھین لیا

دبئی: ویسٹ انڈیز وومن ٹیم کی کپتان کو پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑا اعزاز سے نوازدیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے پاکستان کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت نہ صرف بلے بازی بلکہ آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

تیس سالہ اسٹیفنی نے پاکستان کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے پاکستان وومن ٹیم کے خلاف 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، بعد ازاں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس مثالی کارکردگی کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کپتان نے بھارتی وومن ٹیم کی کپتان متالی راج کو نمبر ون سے دھکیلتے ہوئے آئی سی سی بیٹنگ درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اس کے علاوہ پاکستان کے خلاف آل راؤنڈر کارکردگی کے باعث وہ نمبر ون کی پوزیشن پر آنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ بولنگ کیٹگری میں تین درجے ترقی پاتے ہوئے 16 ویں نمبر پر پہنچی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گذشتہ روز ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری کی تھی، یہ اپ ڈیٹ پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کی بنیاد پر شائع کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں