تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نائب صدراتی امیدوار کملاہیرس کے اسٹاف ممبران بھی کرونا میں‌ مبتلا ہوگئے

واشنگٹن : امریکی نائب صدراتی امیدوار کملا ہیرس کے اسٹاف ممبران میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ صدراتی انتخابات کا میدان سجنے والا ہے لیکن کرونا وائرس نے اس سے قبل ہی صدراتی امیدواروں اور ان کے اسٹاف ممبران کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول کرونا سے صحتیاب ہوئے تو امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدراتی امیدوار کملا ہیرس کے دو اسٹاف ممبران کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کملا ہیرس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر سمیت دو اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم کملا ہیرس کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کا دونوں اسٹاف ممبر سے قریبی رابطہ نہیں ہوا تھا، اس لیے اُنہیں تنہائی میں جانے کی ضرورت نہیں تاہم کملا ہیرس صدارتی مہم کے لیے 19 اکتوبر تک سفر نہیں کریں گی۔

Comments

- Advertisement -