اسٹیج اداکارہ سوہا علی کا پروڈیوسر کے خلاف زیادتی کا الزام -
The news is by your side.

Advertisement

اسٹیج اداکارہ سوہا علی کا پروڈیوسر کے خلاف زیادتی کا الزام

لاہور: لاہور میں اسٹیج اور تھیٹر اداکارہ سوہا علی نے اپنے پروڈیوسر کے خلاف جنسی تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔

سوہا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پروڈیوسر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں دھمکیاں دیں۔ اداکارہ نے پولیس میں شکایت درج کروادی ہے لیکن تاحال کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے باعث اداکارہ کو ملزم کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔

سوہا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ پروڈیوسر کئی لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔ یہ لڑکیاں اس کے پاس کام کی تلاش میں آئی تھیں اور یہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا شکایت حقیقت پر مبنی ہے یا پروڈیوسر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مقصد سے کی گئی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں