ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

مہنگائی کا ایک اور وار: اسٹامپ پیپرز کی قیمتوں میں 10 گنا تک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مختلف قسم کے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بڑا اضافہ کردیا ، جس نے عوام کے لئے مشکل کھڑی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف قسم کے اسٹامپ پیپرز کی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس میں قانونی، تعلیمی، یوٹیلٹی کنیکشنز اور پراپرٹی کے لین دین سے متعلق اسٹامپ پیپر شامل ہیں۔

شہریوں کو مختلف قانونی کیسز، جیسے طلاق یا خلع، کے لیے اسٹامپ پیپر جمع کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اسٹامپ پیپرز بجلی، گیس اور پانی کے کنیکشن کے لیے حلف نامہ جمع کروانے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، طلاق اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000روپے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی جبکہ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس1200روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی ہے۔

5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500سے 1800 روپے کردی گئی۔

حکومت نے اس عمل کو جدید بنانے کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ ای- اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کے نام پر موبائل فون سم رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔

اس فیس میں اضافے پر عوام میں اہم قانونی دستاویزات اور پراپرٹی کے لین دین پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں