بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

اسٹامپ پیپرز کی فیس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(29 نومبر 2025): اسٹامپ پیپرز کی فیس  قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کے جعلی اسٹامپ پیپر جاری کیے گئے، ایف آئی اے نے وفاقی ٹیکس محتسب کے 71 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے نے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ  قبضے میں لے لیا، چھاپے کے دوران 20 ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں 9 سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فیڈرل ٹیکس آفس افسران واہلکاروں کی ملی بھگت سےکروڑوں کی کرپشن کی، ملزمان نے جعلی چالان فارم کے ذریعے اسٹامپ پیپرز، کورٹ فیس، فارن بلز غیر قانونی طور پر جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سرکاری خزانے میں مقررہ فیس جمع کروائے بغیر مالی مفاد حاصل کیا، ملزمان نے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا، ایف آئی اے نے ایف ٹی او آفس کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ  کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں