اسلام آباد: پاناما لیکس کےانکشافات کے بعد عمران خان شریف برادران کے خلاف میدان میں آگئے، آج شام ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔
پاناما لیکس میں بیرون ملک خفیہ اثاثوں کا پردہ چاک ہونے پر عمران خان نےشریف برادران کیخلاف کمر کس لی، ان کا کہنا ہے شریف برادران کی بیرون ملک دولت سے متعلق ان کا موقف درست ثابت ہوا۔
Our stance vindicated again as Sharif's wealth stashed abroad exposed. NAB, FBR & ECP must take action. https://t.co/0KatYNz2U8
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2016
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے پرحرکت میں آنا چاہیئے۔ نیب،ایف بی آر اور ای سی پی شریف برادران کیخلاف کارروائی کریں۔
After The Guardian revelations Iceland's prime minister resigning & snap elections in the offing. The ECP must move on this.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2016
عمران خان نے اشارتاً کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات پر آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہورہے ہیں۔
شریف برادران کے خفیہ اثاثوں پرعمران خان آج شام پانچ بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے خفیہ اثاثے منظرعام پرآگئے
پاناما پیپرزنے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیے ہیں جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماوٗں کے نام شامل ہیں۔