The news is by your side.

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس سال پری سیزن بھی بہترین رہا مگر یقیناً قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ میرا آخری ہوگا۔

35 سالہ میسی نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

مشہور فٹبالر لیونل میسی کے جوتے کتنے کروڑ‌ میں‌ نیلام ہوئے؟

اسٹار فٹبالر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا جبکہ ارجنٹائن کے لیے انہوں نے 164 میچز میں 90 گولز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم دو مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا پہلا میچ سعودی عرب سے ہوگا۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں