میچ کے دوران کچھ اسٹار پلیئرز اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا پورٹس کے مطابق لڑائی کا یہ واقعہ انگلش پریمیئر لیگ میں پیش آیا جہاں چیلسی اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ کے دوران زبردست لڑائی ہوئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، ویڈیو میں فٹبال پلیئرز ایک دوسرے کو پکڑتے اور دھکیلتے نظر آرہے ہیں۔
31 جنوری کو ہونے والا مقابلہ چیلسی نے 2-3 سے جیتا، اس سنسنی خیز میچ میں شائقین کا بھی جوش و خروش عروج پر رہا، چیلسی کی کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان پرتشدد جھگڑا ہوگیا۔
فٹبال میچ کے دوران ہونے والا معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ویسٹ ہیم کے کھلاڑی اڈاما ٹرور نے چیلسی کے کوکوریلا کو زمین پر گرا دیا۔
Good Morning Everyone!!
Chelsea came from behind and defeated West Ham 3-2!!
Adama took out his frustration on Cucurella and he was charging towards Pedro like a raging bull but somehow Pedro got out of his way!!
Crazy scenespic.twitter.com/9DPEIGp1Vk
— Sports Entertainment (@sportsEnt15) February 1, 2026
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مشتعل ہو گئے اور کافی دیر تک لڑائی جاری رہی، اس دوران ویسٹ ہیم کے دفاعی کھلاڑی جین کلیئر ٹوڈیبو اپنا آپا کھو بیٹھے اور یہاں تک کہ چیلسی کے پیڈرو کو گلے سے پکڑ لیا جس کے بات کافی بڑھ گئی۔
ریفری اینتھونی ٹیلر نے فوری طور پر ٹوڈیبو کو اس حرکت پر ریڈ کارڈ دکھایا، تاہم ریفرینگ کے بارے میں بھی اس میچ کے بعد کئی سوالات اٹھیں ہیں کیونکہ کئی کھلاڑیوں کو بغیر سزا کے چھوڑ دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


