منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

اسٹاربکس کا 900 ملازمین برطرف اور 100 کیفے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 ستمبر 2025): دنیا کی سب سے بڑی کافی چین اسٹاربکس نے اپنے 900 ملازمین کو برطرف اور 100 کیفے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹاربکس دنیا کی سب سے بڑی کافی چین ہے، جو فروخت میں کمی کے باعث شمالی امریکا میں 900 ملازمین کو برطرف اور 100 کیفے بند کر رہی ہے جس کا مقصد اپنی گرتی کاروباری قدر کو بہتر بنانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اسٹاربس کی فروخت مسلسل کم ہو رہی ہے جس کے باعث کمپنی نے کافی کی اس سب سے بڑی عالمی چین کو دنیا میں دوبارہ سے بلند مقام دلانے کے لیے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ کمپنی جس نے رواں برس کے اوائل میں 1100 کارپوریٹ عہدے بھی ختم کیے تھے۔ اب دیگر عہدے ختم کرنے سے متعلق بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے متاثرہ ملازمین کو آج اس فیصلے سے مطلع کیا جائے گا۔

اسٹاربکس کے ایک ارب ڈالر کے تنظیم نو کے منصوبے کے تحت فارغ کیے جانے والے 900 ملازمین ’’نان ریٹیل‘‘ شعبہ میں کام کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کافی چین کی امریکی فروخت مسلسل چھ سہ ماہیوں (ڈیڑھ سال) سے کم ہو رہی ہے، کیونکہ مہنگائی سے متاثرہ افراد کی قوت خرید سے یہ مہنگی کافی باہر ہوتی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے اسٹاربکس کے سی ای او، برائن نکول نے ملازمین کو ایک خط میں لکھا، جس میں انہیں کمپنی کے یہ قدم اٹھانے کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیصلے ہمارے پارٹنرز اور ان کے خاندانوں پر اثر ڈالتے ہیں، لیکن ہم نے یہ فیصلے آسانی سے نہیں کیے۔‘‘

تاہم اسٹاربکس ورکرز یونائیٹڈ، جو کمپنی کی سیکڑوں شاخوں کے ملازمین کی نمائندگی کرنے والی یونین اسٹاربکس کے ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کی مخالفت اور ہڑتالوں کی دھمکی دی ہے۔ جب کہ کمپنی سی ای او نے یونین کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں