آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے باوجود عاجزی کا مظاہرہ کیا اور انہیں بہتر قرار دیا ہے۔
برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر مچل اسٹارک نے انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان سے گفتگو کی اور کہا کہ وسیم اکرم اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں موجود ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب بھی بہتر ہیں۔
اس سے قبل وسیم اکرم نے اسٹارک کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔
یہ پڑھیں: مچل اسٹارک کے ریکارڈ توڑنے پر وسیم اکرم کا بیان آگیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مچل اسٹارک آپ پر فخر ہے، ناقابل یقین محنت آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔
Starc on Wasim Akram’s greatness ️
"I’ll reflect on it later. Wasim is still the pinnacle of left-armers. I think he’s still better.”
Mitchell Starc, a true modern day legend, showing humility & giving full respect to the GOAT, Wasim Akram. Some people could learn from this. https://t.co/iSenGo3xn8
— M (@anngrypakiistan) December 4, 2025
انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے میری وکٹوں کے ریکارڈ کو عبور کیا ہے آپ کو یہ اعزاز ملنے پر خوش ہوں۔‘
واضح رہے کہ اسٹارک نے یہ سنگ میل بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آؤٹ کر کے عبور کیا، اور محض 102 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


