اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلیے کیا پلان بنایا تھا؟ اسٹارک نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کے لیے بنایا گیا پلان بتا دیا۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تاہم میچ کے بعد جب مچل اسٹارک سے ان سے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص پلان نہیں تھا بس گیند کو اسٹمپس اور پیڈ پر مارنا تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ابتدائی اوور پر ہمیشہ سے ہی اسٹمپ کو نشانہ بنانا میرا طریقہ ہے۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ میرا مقصد اسٹمپ پر حملہ کرنا اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، یہ بڑا ٹیسٹ میچ اور بڑی سیریز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں