لندن(22 جنوری 2026): برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گرین لینڈ پر موقف کے حوالے سے ٹیرف کی دھمکی پر برطانیہ اپنے اصولوں پر نہیں جھکے گا، اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے گرین لینڈ پر وزیراعظم سر کیئراسٹارمر کے موقف سے اتفاق کیا۔
اس موقع پر پارلیمنٹ میں چیگوس جزائر کی خود مختاری کے معاملے پر جھڑپ بھی ہوئی۔ کیمی بیڈینوک نے کہا کہ برطانیہ اپنی ملکیت والے علاقے کو دے رہا ہے اور اس پر استحقاق کیلئے 35 بلین پاؤنڈ بھی ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم یہ ڈیل ختم کر کے وہ رقم اپنی افواج کیلئے کیوں مختص نہیں کرتے۔
دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے آئندہ ہفتے چین جانے کا اعلان کر دیا، خبر اجینسی کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کے دورہ بیجنگ کے موقع پر برطانیہ چین سنہری دور کے برطانیہ چین بزنس ڈائیلاگ کی بحالی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے اعلی کاروباری لیڈرز مزاکرات میں شرکت کریں گے، بیجنگ میں سر کیئر اسٹارمر اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


