اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

غزہ امن منصوبہ، برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرنے پر کہا ہے کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہوں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کریں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور یرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس امن منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے امن منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کے بیس نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کے امریکی منصوبے کا پہلا قدم محدود انخلا اور بہتر گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی رہائی ہوگا۔

ایک بین الاقوامی ادارہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ اگر یہ عمل کامیاب رہا تو جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرلیا

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے مکمل فوجی انخلا کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فی الحال اسرائیل سیکیورٹی دائرے میں موجود رہے گا۔

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس غزہ امن منصوبہ قبول کرنے کے بعد معاہدے سے پیچھے ہٹی تو پھر اسرائیل اکیلا ہی حماس کا خاتمہ کرکے اپنی جنگ مکمل کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں