تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خلائی سیاحت کیلئے بکنگ شروع، کیا آپ بھی جانا چاہیں گے؟

کیا آپ خلائی سیاحت سے لطف اندوز ہونا چاہیئں گے، رچرڈ برینسن کی کمپنی نے خلائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورجن گلیکٹک نامی کمپنی کی جانب سے خلائی سفر کےلیے فی سیٹ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے حساب سے فروخت کی جائے گی اور سیٹ پکی کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ڈپازٹ جمع کرانے ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فروخت پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلائی سیاحت کے دلداہ افراد امریکی ریاست نیو میکسیکو میں اسپیس پورٹ سے ادائیگی کرکے ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کمپنی کے بانی سر رچرڈ برینسن گزشتہ برس خلائی جہاز کی ہوریزونٹل ٹیک آف کی تجرباتی فلائیٹ پر خلاء میں گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -