تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے ڈیڑھ ماہ کیلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی ریٹ تبدیل نہ کرنے اور 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، فیصلے میں مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار کو پیش نظر رکھا گیا ہے، مہنگائی کی شرح اگست 2023 میں 27.4 فیصد پر ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، توانائی کی سرکاری قیمتوں میں ردوبدل کے ذریعے صارفین کو منتقل کی جا رہی ہیں، تخمینے کے مطابق مہنگائی نیچے آ رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حالیہ انتظامی اقدامات کی وجہ سے رسد کی رکاوٹوں میں کمی آ رہی ہے، زراعی شعبوں میں بہتری ہوئی اور کپاس کی آمد میں اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ انتظامیہ کی حرکت کے بعد ڈالر ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری نظر آئی، ضرورت پڑی تو قیمتوں میں استحکام کیلیے مناسب کارروائی کی جائے گی، 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد پر لانا ہے، اکتوبر میں مہنگائی ہوگی مگر نومبر سے مہنگائی گرنا شروع ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -