بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 45 روز کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود 10.5 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شرح سود برقرار رکھنے کی بنیادی وجہ مہنگائی ہے۔

مہنگائی کی شرح ساڑھے سات فیصد پر برقرار ہے، جون میں مہنگائی سات فیصد سے اوپر جاسکتی ہے۔

برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، زرعی  پیداوار اس سال بہتر ہوتی نظر آرہی ہے۔

جون تک زرمبادلہ کےذخائر 18 ارب  ڈالر سے اوپر ہوں گے، رواں برس ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر کی بلند ترین تاریخی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کاغیر ملکی قرض واپس کرنا ہے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنا بزنس کمیونٹی کی توقعات کے خلاف ہے، مہنگائی 5.6 فیصد پر آگئی پھر بھی شرح سود میں کمی نہیں کی گئی ہے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے پر شدید مایوسی ہے،بزنس کمیونٹی کی توقع تھی کہ پالیسی ریٹ 7 سے 8 فیصد کی سطح تک لایا جائے گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں