پیر, جون 8, 2026
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا عید الاضحیٰ پر اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے ملک گیر ’گو کیش لیس‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے 22 بینک خصوصی کیمپس اور کیوسک قائم کریں گے۔

گو کیش لیس مہم 54 سے بڑھا کر 96 مویشی منڈیوں تک توسیع کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک کے عید سیزن کے لیے ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس حدود میں عارضی نرمی دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 14 مئی سے 5 جون تک ڈیجیٹل لین دین پر خصوصی سہولتیں دستیاب ہوں گی، مویشی منڈیوں کے اطراف موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں نصب کی جائیں گی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل ادائیگیاں ناصرف زیادہ سہولت اور تحفظ دیتی ہیں بلکہ نقد رقم ساتھ رکھنے سے منسلک خطرات بھی کم کرتی ہیں۔ اس طرح یہ پاکستان میں زیادہ مؤثر، شفاف اور جامع مالی نظام کی تشکیل میں معاون, ثابت ہوتی ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں