جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس قرضوں پر چھوٹ دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وائرس سے معیشت کو ہونے والے نقصان پر اسٹیٹ بینک نے رعایتی اقدام کرتے ہوئے ایکسپورٹ فنانس اور طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹ ری فنانس پارٹ ون کے تحت قرض لینے والوں کو 6 ماہ کی رعایت دی گئی ہے، یہ چھوٹ جنوری سے جون کے درمیان ایکسپورٹ آڈرز کے لئے ہے۔

یکم جنوری سے 20 مارچ تک ایکسپورٹ ری فنانس کے آڈرز کی شپمٹ نہ ہونے پر جرمانہ ختم کردیا گیا ہے اور اگر کسی ایکسپورٹر سے جرمانہ وصول کرلیا ہے اس کو واپس کیا جائے گا۔

ایکسپورٹ ری فنانس پیرا ٹو کے تحت قرض لینے والوں کے لئے ہدف میں کمی کی گئی ہے، پیرا ٹو کے ایکسپورٹ ری فنانس لینے والوں کو 2 گنا کے بجائے 1.5 کیا گیا ہے۔

ایکسپورٹرز کو اپنی کارکردگی کا ہدف پورا کرنے کے لئے 6 ماہ کی رعایت بھی دی گئی ہے، ایکسپورٹرز کو ای ایف اور ای ای اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کے لئے 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسی طرح برآمدی صنعت کے لئے مشینری خریداری کے طویل مدتی قرض اسکیم کی شرائط بھی نرم کی گئی ہیں، یکم جنوری سے 30 ستمبر تک ایل ٹی ایف ایف کے لئے ہدف کم کردیا گیا، ایل ٹی ایف ایف کے لئے 50 لاکھ ڈالر کے بجائے 40 لاکھ ڈالر برآمد کی شرط کردی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں