منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ ہفتہ بھی جاری رہا اور زرمبادلہ ذخائر میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط نہ ملی تو ذخائر میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے باعث پہلے سے ہی بحران کا شکار ملکی معیشت مزید خراب ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں