The news is by your side.

Advertisement

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا چیمبر آف کامرس میں آن لائن خطاب

فیصل آباد : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیمار صنعتی یونٹ چلانے کےلئے فریقین لچک کا مظاہرہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے چیمبر آف کامرس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بینکوں اور بیمار یونٹوں میں نتیجہ خیز مذاکرات میں معاونت کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیمار صنعتی یونٹ چلانے کےلئے فریقین لچک کا مظاہرہ کریں۔

رضا باقر کے خطاب کے بعد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گورنراسٹیٹ بینک کو محرم کے بعد دورے کی دعوت دی، اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی میاں لطیف نے کہا کہ 13 اہم یونٹ بیمار، قرضہ معافی کے بجائے ری شیڈولنگ چاہتے ہیں۔

میاں لطیف کا کہنا تھا کہ بیمار یونٹ چلنے سے 1 ارب ڈالر زرمبادلہ اور 1 لاکھ نوکریاں ملیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں