اسٹیٹ بینک نے جولائی اور اگست میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت جولائی اور اگست 2023میں ترسیلات زر میں 22فیصد کی کمی ہوئی۔ جولائی اگست 2023میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے جب کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں ترسیلات زر 5.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست میں پاکستانی ترسیلات زرمیں 3.1 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں2 ارب 9 کروڑ29 لاکھ ڈالر کے ترسیلات زر آئے۔
گزشتہ سال اگست کے مقابلےترسیلات زر میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگست 2022میں ترسیلات زر 2.744ارب ڈالر موصول ہوئےتھے۔