بھارت پاکستان کا ساڑھے پانچ ارب روپے کامقروض نکلا -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت پاکستان کا ساڑھے پانچ ارب روپے کامقروض نکلا

کراچی : اڑسٹھ سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساڑھے پانچ ارب روپے ادا کرنے ہیں آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا۔

انیس سو سینتالیس کے زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکے بھارت نے آج تک دبا رکھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب پانچ ارب پینتالیس کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اوردیگراثاثےبھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت آٹھ ارب چھپن کروڑ روپے بنتی ہے۔ کل ملا کر بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے چودہ ارب روپے کے مقروض ہیں۔

گزشتہ اڑسٹھ سال میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بھارت اور بنگلہ دیش سے تقاضہ نہیں کیا گیا ، تاہم اسٹیٹ بینک اپنی بیلینس شیٹ میں ہرسال اس رقم کا ذکر کرتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں