جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سے متعلق بڑی وضاحت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے شائع شدہ ڈیٹا میں تبدیلی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا یہ وضاحت زیرگرش اس خبر کے جواب میں ہے کہ پاکستان دفتر شماریات (پی بی ایس) کے تجارت سے متعلق ڈیٹا پر حالیہ نظرثانی کی بنا پر اسٹیٹ بینک کے تجارت سے متعلق اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے اعداد و شمار پر بھی اسی قسم کی نظر ثانی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان یہ وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ تجارت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا دراصل تجارتی ادائیگوں کے بارے میں بینکوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔

چنانچہ اسٹیٹ بینک کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا جو ڈیٹا شائع کرچکا ہے اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی، البتہ معمولی تبدیلیاں بدستور آسکتی ہیں، یہ وضاحت وسیع تر مفاد عامہ میں شائع کی جارہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں