The news is by your side.

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے 10روپے کا سکّہ جاری کردیا

کراچی : مرکزی بینک نے دس روپے کا سکّہ جاری کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سکّے کے ساتھ ساتھ دس روپے کا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پیلے رنگ کا گول سکّہ آج سے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاونٹرز سے جاری کیا، سکّے کا وزن ساڑھے پانچ گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے۔

سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سکّے کا سالِ اجرا درج ہے جبکہ سکّے کے پورے کنارے پر چھوٹے موتیوں کا دائرہ ہے۔

103

پچھلے رخ پر وسط میں فیصل مسجد کی تصویر موجود ہے، جس پر فاختائیں اُڑتی نظر آ رہی ہیں۔ سکّے کے نچلی طرف اس کی مالیت جلی اعداد میں ’’10‘‘ اور اردو میں ’’روپیہ‘‘ کندہ ہے۔

104

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک پانچ ، دو ، اور ایک روپے کے سکے جاری کر چکا ہے۔


مزید پڑھیں : دس روپے کا سکہ پیر کو جاری کیا جائے گا


یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے 22 اکتوبر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 جولائی کی تعمیل میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 10 روپے کا سکّہ جاری کرنے کا اختیار دیا گیا تھا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ یہ سکہ24 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں