بینک آف چائنا، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں برانچیں کھولے گا -
The news is by your side.

Advertisement

بینک آف چائنا، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں برانچیں کھولے گا

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینک آف چائنا کو بینکاری کا لائسنس جاری کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بینک اپنی برانچیں کھولےگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک آف چائنا کو پاکستان میں بینکاری کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد چینی بینک پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنے برانچیں کھولے گا۔

ذرائع کے مطابق بینک آف چائنا کے چیئرمین پاکستان میں جلد ہی پہلی برانچ کا افتتاح کریں گے اور ابتدائی طور پر یہ بینک پاکستان میں 5 کروڑ ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔

واضح رہے کہ سرمائے کے لحاظ سے بینک آف چائنہ دنیا کاپانچواں بڑا جب کہ اوراثاثوں کےلحاظ سے چوتھا بڑا بینک ہے جب کہ چین سمیت دنیا کے 50 ممالک میں اس بینک کی برانچیں کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین میں بینک آف چائنا کےچیئرمین ٹین گولی سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس کے دوران
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین ٹین گولی کودورہ پاکستان کی دعوت دی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں