منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

عیدالضحیٰ پر 161 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 161 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر نئے نوٹوں کی طلب کو پورا کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 161 ارب روپے کے نئے نوٹوں میں 100 روپے سے کم مالیت کے 20 ارب روپے اور 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے 141 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

نئے نوٹوں کے جاری کرنے کا مقصد بھاری ادائیگیوں اور خاص طور پر کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز کی ضروریات کو پوراکرناہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے 16 فیلڈ افسر عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو نئے نوٹ جاری کرنے کےلیے کاؤنٹرز پر موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کو کم مالیت کے 18 ارب روپے کے نئے نوٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں