آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 24 ستمبر کو ہوگا -
The news is by your side.

Advertisement

آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 24 ستمبر کو ہوگا

کراچی : آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان چوبیس ستمبر ہفتے کے روز کیا جائیگا،شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ دو ماہ کیلئے ملک بھر میں بینکاری قرضوں کے حوالے سے بنیادی شرح سود کیا ہوگی، اس کا فیصلہ اسٹیٹ بینک چوبیس ستمبر کو کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسوقت قرضوں کیلئے بنیادی شرح سود بیالیس سال کی کم ترین سطح پر ہے تاہم اس کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں نجی شعبے نے بینکوں سے ایک روپے کا بھی نیا قرضہ نہیں لیا ہے جبکہ اس دوران پرانے قرضے واپس کئے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کسی ردو بدل کا امکان نہیں تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متوقع فیصلہ بھی آسکتا ہے۔


مزید پڑھیں : مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار


واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 5.75 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا ، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں