The news is by your side.

Advertisement

روپے کی قدر میں کمی، اسٹیٹ بینک کا اظہار تشویش

کراچی : مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر میں ہوتے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق صرف ایک فیصد کا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی مسلسل گرتی قدر اور مارکیٹ میں ڈالر کی قلت سے اسٹیٹ بینک بھی خبر دار ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اوپن مارکیٹ میں مداخلت کا عندیہ دے دیا۔

مرکزی بینک نے انٹر اور اوپن مارکیٹ کے فرق کو ایک فیصد پر لانے کی ہدایات بھی دیں، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز پر درآمد کئے گئے ڈالرز کا دس فیصد بینکوں میں جمع کروانے کی شرط میں چھوٹ کا عندیہ بھی دیا ۔

منی چینجرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب و رسد متوازن ہو تو روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

منی چینجرز کے مطابق ڈالر کی درآمد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ترسیلات زر اور ڈالر درآمد کے باوجود تقریبا چالیس لاکھ ڈالر یومیہ کی کمی ہوتی ہے ۔ آج ٹریڈنگ کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو آٹھ روپے نوے پیسے ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں